ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی میں بی آر شیٹی کے سوپر اسپیشیالٹی ہاسپٹل کوکابینہ کی منظوری

اڈپی میں بی آر شیٹی کے سوپر اسپیشیالٹی ہاسپٹل کوکابینہ کی منظوری

Sat, 27 Aug 2016 00:23:48    S.O. News Service

اڈپی 26/اگست (ایس او نیوز) مشہور کروڑ پتی این آر آئی بزنس مین بی آر شیٹی کی طر ف سے اڈپی میں سوپر اسپیشیالٹی ہاسپٹل کو ریاستی کابینہ کی طرف سے منظوری مل گئی ہے۔  متحدہ عرب امارات میں طبی میدان میں بہترین سہولیات کے ساتھ خدمات انجام دینے کے لئے بی آر شیٹی ایک بہت ہی معتبر اور بلند قامت شخصیت کا نام ہے۔اب اس کروڑپتی این آر آئی نے اپنی ماں کُسوما شیٹی کی یاد میں اڈپی ضلع میں ایک جدید سہولتوں سے آراستہ سوپر اسپیشیالٹی اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بی آر شیٹی کی کمپنی کی طرف سے موڈانی دمبور نامی گاوں میں 70بستروں والا اسپتال قائم کیا جائے گا جسے بعد میں توسیع دے کر 200بستروں میں تبدیل کیا جائے گا۔ ریاستی کابینہ نے اس اسپتال کے لئے زمین فراہم کرنے کو منظوری دیدی ہے۔وزیر قانون مسٹر ٹی بی جئے چندراکے مطابق بی آر شیٹی اپنے مقام پیدائش اڈپی میں اپنی ماں کی یادگار کے طور پر فلاحی کام انجام دینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

دراصل راجیو آروگیہ شری اسکیم کے تحت ایک اسپتال قائم ہوا تھاجسے توسیع دینے کا منصوبہ تھا۔ اس مہم کو اپنے ہاتھ میں لینے کے لئے بی آر شیٹی نے قدم آگے بڑھائے ہیں۔اس لئے اب یہ منصوبہ مسٹر شیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے۔معاہدے کے مطابق یہ اسپتال شیٹی کمپنی کو 30سال کے لئے لیز پر دیا جارہا ہے۔
 


Share: